• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عاصم اظہر اور ٹک ٹاک اسٹار اریکا ایک ساتھ کیوں؟

پاکستان میوزک انڈسٹری کے نوجوان اور معروف گلوکار عاصم اظہر کی ٹک ٹاک اسٹار اریکا حق کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

حال ہی میں عاصم اظہر نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ایک نئی تصویر شیئر کی جس میں اُن کے ہمراہ پاکستان کی معروف ٹک ٹاک اسٹار اریکا حق بھی موجود ہیں۔

عاصم اظہر کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویر اُن کے آنے والے نئے گانے کی ہے جس میں اریکا حق اُن کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی۔

گلوکار نے تصویر شیئر کرتے ہوئے اریکا حق کو بھی ٹیگ کیا لیکن اپنے اس نئے پروجیکٹ کے حوالے سے کوئی خبر شیئر نہیں کی۔

اریکا حق کو اپنے نئے پروجیکٹ میں لینے پر عاصم اظہر کے مداح اُن سے ناخوش نظر آرہے ہیں اور اُن کے ٹوئٹ پر تبصرے کرتے ہوئے اپنے غصے کا اظہار کر رہے ہیں۔

دوسری جانب اریکا حق نے بھی فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر عاصم اظہر اور اپنی تصویر پوسٹ کی ہے۔

View this post on Instagram

@asimazhar

A post shared by ᎪᏒᎬᎬᏦᎪ (@areeka__haq) on


واضح رہے کہ اریکا حق کا شمار پاکستان کے ٹاپ ٹک ٹاک اسٹارز میں ہوتا ہے، وہ اپنی منفرد ٹک ٹاک ویڈیوز اور عمدہ اداکاری کی وجہ سے بےحد مشہور ہیں۔

میوزک اینڈ سوشل ایپ ٹک ٹاک پر اریکا حق کے 5 اعشاریہ 4 ملین یعنی 54 لاکھ فالوورز ہیں۔

اریکا حق کے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر 1 اعشاریہ 1 ملین یعنی 11 لاکھ فالوورز ہیں۔


تازہ ترین