• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عثمان شنواری کا دماغ ’ارطغرل غازی‘دیکھنے میں ختم ہوگیا، اہلیہ کا طنز

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر عثمان خان شنواری کی اہلیہ نے دورۂ انگلینڈ کیلئے روانگی سے قبل عثمان شنواری کے ماسک الٹا پہننے کی وجہ مذاق مذاق میں  اپنے سوشل میڈیا پیغام میں بتادی۔

فاسٹ باؤلر کی اہلیہ کے مطابق عثمان شنواری کا دماغ معروف ترکش سیریز ’ارطغرل غازی‘ دیکھنے میں ختم ہوگیا، اس وجہ سے انہوں نے این 95 ماسک اُلٹا پہنا ہے۔

دورۂ انگلینڈ کیلئے لاہور سے مانچسٹر پہچنے والے کرکٹر عثمان شنواری نے ایئرپورٹ پر عالمی وبا کورونا سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے ماسک این 95 پہن رکھا تھا لیکن وہ الٹا تھا۔

مداحوں کی توجہ تو ماسک الٹا پہننے کی جانب نہ گئی لیکن عثمان شنواری کی اہلیہ نے ناصرف مداحوں کی توجہ ماسک کے الٹا پہنے جانے کی طرف دلوائی بلکہ ماسک کے بہانے مذاق مذاق میں طنز کرتے ہوئے اپنی انسٹاگرام اسٹوری شئیر کردی۔

اہلیہ نے عثمان شنواری کی تصویر پر لکھا کہ ’ماسک اُلٹا پہنا ہے لیکن کوئی بات نہیں، مجھے معلوم ہے کہ تمہارا سارا دماغ ’ارطغرل غازی‘ دیکھنے میں ختم ہوگیا ہے۔‘

انہوں نے اپنے پیغام میں ہنسنے اور قہقہوں والی ایموجی کا بھی اضافہ کیا جو اس بات کی دلیل ہیں کہ وہ یہ سب بات ازراہِ مذاق کررہی ہیں۔

اپنے پیغام کے آخر میں انہوں نے دورۂ  انگلینڈ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور سفر بخیریت سے گزرنے کی دعا بھی کی ۔

واضح رہے کہ عمران خان کی ہدایت پر سرکاری ٹی وی چینل پر نشر کیا جارہا ہے اور پاکستان نے اس سیری میں مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے ہیں۔

عثمان شنواری سے متعلق اس ڈرامے کی خاص بات یہ بھی ہے کہ سوشل میڈیا صارفین نے اس سیریز میں ان سے مشابہہ کردار ڈھونڈ لیا تھا۔

تازہ ترین