• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئے الیکشن اور مینڈیٹ کیلئے ماحول پیدا کر رہےہیں، طلال چوہدری

طلال چوہدری اور قمر زمان کائرہ  کی جیو نیوز کے مارننگ شو ’ جیو پاکستان ‘ میں گفتگو


اپوزیشن جماعت مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدی کا کہنا ہے کہ اسمبلی کو مزید چلایا گیا تو ملک کا نقصان ہوگا، نئے الیکشن اورمینڈیٹ کے لیے ماحول پیدا کر رہےہیں۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری اور قمر زمان کائرہ نے جیو نیوز کے مارننگ شو ’ جیو پاکستان ‘ میں حکومت کی کاکردگی پر تنقید کی، گفتگو کے دوران طلال چوہدری نے کہا کہ حکومت کو مزید مہلت دی گئی تو ملک کے لیے خطرناک ہوگا، حکومت کے پاس نہ ٹیم ہے نہ صلاحیت ہے، اب ایک نئےمینڈیٹ کی ضرورت ہے۔

طلال چوہدی نے کہا ہے کہ یہ حکومت اور معیشت ایک ساتھ نہیں چل سکتی، ہم نے ہمیشہ مشترکہ اپوزیشن کی بات کی ہے۔

طلال چوہدی کا کہنا تھا کہ ہمیشہ مشترکہ اپوزیشن کے فیصلوں پر عمل کرتے ہیں، تمام اپوزیشن جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنے پر یقین رکھتے ہیں۔

دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ شہبازشریف کی طبیعت جیسے ہی بہتر ہوتی ہے آل پارٹیز کانفرنس بلائیں گے، اپوزیشن جماعتیں اپنی حکمت عملی بنا رہی ہیں۔

اس دوران قمر زمان کائرہ نے کہا کہ بجٹ کے بعد صورتحال مزید گھمبیر ہوگئی ہے، حکومت نے کورونا کے لیے کوئی مشترکہ حکمت عملی نہیں اپنائی۔

قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نےکسی بھی چیز کا نوٹس لیاتو اس کا بحران بڑھ گیا ہے، پی ٹی آئی کے اندر بھی لوگ دباؤ کا شکار ہیں۔

تازہ ترین