• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PSX حملہ، بزدار کا قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کراچی اسٹاک ایکسچینج میں حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فائرنگ سے قیمتی انسانی جانوں کےضیاع پر افسوس ہے۔

عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کو جہنم واصل کرکےمذموم عزائم ناکام بنا دیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے پرسکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گروں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا سیکیورٹی فورسز نے 4 دہشت گروں کو ہلاک کردیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں پولیس اہلکار سمیت 4 سیکیورٹی گارڈ بھی جاں بحق ہوئے ہیں۔

پولیس کے مطابق آج صبح 10 بجے کے قریب 4 دہشتگردوں نے پہلے اسٹاک ایکسچینج کے گیٹ پر دستی بم حملہ کیا اور پھر اندھا دھند فائرنگ کی، جس سے پولیس اہلکار اور 4 سیکیورٹی گارڈ جاں بحق ہوگئے۔ 

تازہ ترین