عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ اسفند یار ولی نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر من وعن عملدرآمد نہ کرنے سے دہشت گرد مزید متحرک ہورہے ہیں۔
اسفندیار ولی نے کہا کہ دہشتگرد خیبر پختونخوا اور دیگرصوبوں میں دوبارہ متحرک اور منظم ہورہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک کا وزیراعظم جب ایک عالمی دہشتگرد کو شہید قرار دے، وہ حکومت دہشتگردی ختم نہیں کرسکتی۔
یہ بھی پڑھیے: 55 سالہ شہید پولیس افسر نے دہشتگردوں کو روکا
اسفند یار ولی نے کہا کہ وزیر اعظم کی طرف سے دیئے جانے والے ایسے بیانات ان شہداء اور غازیوں کے خون کی توہین ہے جنہوں نے ملک وقوم کے لیے قربانیاں دیں۔
سربراہ اے این پی نے کہا کہ موجودہ حکومت میں اتنی طاقت ہی نہیں کہ دہشت گرد کو دہشت گرد کہہ سکے۔