پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کےچیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ مشتاق مہر کو ٹیلی فون کرکے حملے کی معلومات لیں۔
آئی جی سندھ مشتاق مہر نے بلاول بھٹو زرداری کو اسٹاک ایکسچینج حملے پر بریفنگ دی۔
بلاول بھٹو نے دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنانے پر سندھ پولیس کو شاباشی دی۔
پی پی چیئرمین نے کہا کہ شہید ہونے والے اہلکاروں نے قوم کی خاطر اپنی جانیں قربان کیں، شہید جوانوں کے اہلخانہ کی ہر ممکن مدد کی جائے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سندھ پولیس بہترین پیشہ وارانہ مہارت کی وجہ سے کامیاب ہوئی۔