• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کےالیکٹرک بحران کی وجہ فروخت کرنے کی کوشش، پی ایس پی


پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) نے کہا ہے کہ کے۔الیکٹرک کے بحران کی وجہ اسے فروخت کرنے کی کوششیں ہیں۔

پی ایس پی اعلامیے کے مطابق مبینہ خریداروں کے لیے زیادہ منافع دکھانے کے لیے کے الیکٹرک نے فرنس آئل نہیں خریدا۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ کے۔الیکٹرک میں زیادہ منافع دکھانے کی کوشش کا مقصد مبینہ خریداروں سے اچھی قیمت لینا ہے۔

پی ایس پی کے مطابق کے۔الیکٹرک اپنی نااہلی اور ناکامی کا ملبہ دوسرے اداروں پر ڈالنےکی کوشش کر رہی ہے۔

اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا کہ کے۔الیکٹرک کی اجارہ داری ختم کر کے مختلف کمپنیوں کو لائسنس دیئے جائیں۔

تازہ ترین