• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی ایم سی ساؤتھ میں رین ایمرجنسی سینٹر قائم، عملے کی چھٹیاں منسوخ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) چیئرمین بلدیہ جنوبی ملک فیاض اعوان نے ڈی ایم سی ساؤتھ میں رین ایمرجنسی سینٹرقائم کردیا ہے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے متعلقہ افسران اورعملے کی چھٹیاں منسوخ کردی ہیں تاکہ بارشوں سے ہونے والے ممکنہ نقصانات سے بچاؤ، برساتی پانی کی نکاسی اور عوامی شکایات کے فوری ازالے کیلئے بروقت اقدامات کئے جاسکیں، محکمہ موسمیات کی جانب سے شہر میں متوقع موسلادھار بارشوں کے حوالے سے کی گئی پیشن گوئی کو مدنظر رکھتے ہوئے میونسپل کمشنر اختر علی شیخ کی سربراہی میں محکمہ جاتی افسران کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں سپریٹنڈنٹ انجیئیر عبدالرزاق جونیجو، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن محمد رئیسی، ڈائریکٹر پارکس عاصم علی خان، ایکسین ایم اینڈ ای ذوالفقار شیخ ودیگر افسران بھی موجود تھے، اس موقع پر میونسپل کمشنر اختر علی شیخ کا کہنا تھا کہ اس بار مون سون میں زیادہ برسات کا امکان ہے لہٰذا اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے موثر انتظامات کئے جائیں تاکہ عوام کی جان ومال کا بھرپور تحفظ کیاجاسکے، برساتی پانی کی نکاسی اور صفائی ستھرائی کے کاموں میں بلدیہ جنوبی کی انتظامیہ ہمہ وقت موجود رہے گی برسات کے دوران تمام افسران 24 گھنٹے کے دوران تین شفٹوں میں اپنے اسٹاف کے ہمراہ فیلڈ میں موجود ہوں گے گاڑیوں کو درست حالت میں رکھنے اور فوری مرمت کی ضرورت کے پیش نظر آٹو ورکشاپ بھی 24 گھنٹے کھلا رہے گا۔

تازہ ترین