• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یارکشائر میں کورونا کے مزید21 کیسز کی تصدیق

ہیلی فیکس(زاہدانور مرزا)یارکشائر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 21 کیسوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ کیسوں میں سب سے زیادہ اضافہ بریڈ فورڈ اور رادھرم میں ہوا ، دونوں مقامات پر چھ مزید کیسوں کی تصدیق ہوئی۔ جب کہ شیفیلڈ مزید چار کیسوں کی تصدیق ہوگئی۔ بارنزلے ، ڈنکاسٹر ، کرکلز ، لیڈز اور نارتھ یارکشائر میں بھی ایک ایک نیا کیس ریکارڈ کیا گیا۔ یارکشائر کے پار ہسپتال کے ٹرسٹوں نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پانچ مزید اموات ریکارڈ کیں ، ان میں سے دو اموات برنزلی ہسپتال این ایچ ایس فاؤنڈیشن ٹرسٹ نے ریکارڈ کیں۔ گذشتہ روز انگلینڈ میں اسپتال کے ٹرسٹوں میں مزید18اموات ریکارڈ کی گئیں جس سے انگریزی اسپتالوں میں اموات کی مجموعی تعداد 28،653 ہوگئی ہے ۔یارکشائر میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کوروناکے تصدیق شدہ کیسز میں بارنزلےمیں 1،088 بریڈ فورڈمیں 1،452 ،کالڈر ڈیل میں 303 ڈنکاسٹر 950 ، یارکشائر کی ایسٹ رائڈنگ میں 965 ،ہل میں 802 ،کرکلیس میں 8001 ، لیڈزمیں 1،903 ،نارتھ یارکشائرمیں 1،353 ،رادھرم میں 1،079 ،شفیلڈمیں 2،683 ،ویکفیلڈمیں 790 ،یارک میں 463کیسز ہیں۔

تازہ ترین