اسلام آباد(نمائندہ جنگ) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اسلام آباد میں انتہائی متحرک ہیں اوراپوزیشن کےمعاملات بھرپور طریقے سے دیکھ رہے ہیں۔ان سے جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ شاہ زین بگٹی نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی ، یہ ملاقات بجٹ اجلاس کے فوری بعد زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ہوئی۔ ملاقات میں قومی معاملات میں ساتھ چلنے پر مکمل اتفاق ہوا۔چیئرمین پی پی کاآئی جی سندھ کو ٹیلی فون،اسٹاک ایکسچینج حملے میں شہیداہلکاروں کے اہلخانہ کی مددکرنیکی ہدایت بھی کی، چیئرمین پیپلزپارٹی نے شاہ زین بگٹی کے اٹھارہویں آئینی ترمیم اور این ایف سی ایوارڈ کے موقف کو سراہتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی بلوچستان کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ ہونے نہیں دے گی۔