• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یو ایس ایف بورڈ آف ڈائریکٹرز اجلاس یو فون کوبلوچستان میں518ملین روپےکےکنٹریکٹس دینے کی منظوری

اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے) وفاقی سیکرٹری آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شعیب احمد صدیقی کی زیر صدارت یونیورسل سروس فنڈ (یو ایس ایف) کےبورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس پیر کو منعقد ہوا، چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) عامر عظیم باجوہ نے بھی اجلاس میں ویڈیو کانفرنسنگ کےذریعے شرکت کی۔اجلاس میں پی ایم ٹی ایل (یو فون) کو بلوچستان میں نیکسٹ جنریشن برائے پائیدار ترقی۔ پراجیکٹس کے لیے 518 ملین روپے کے کنٹریکٹس دینے کی منظوری دی گئی،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری آئی ٹی شعیب احمد صدیقی نے کہا کہ موجودہ حالات میں ملک کے دوردراز علاقوں میں تیز ترین موبائل براڈبینڈ کی رسائی بہت ضروری ہے،کوروناکے دوران دوردراز علاقوں میں کنیکٹوٹی کی وجہ سے لوگ گورنمنٹ کی سہولیات کا استعمال کر سکیں گے۔

تازہ ترین