• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک ایکسچینج حملے کا ماسٹر مائنڈ بشیر زیب ، اللہ نذر کیساتھ قندھار فرار ہے

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی میں اسٹاک ایکسچینج حملے کا ماسٹر کالعدم تنظیم کا کمانڈر بشیر زیب ہے جو ساتھی اللہ نذر کے ساتھ قندھار فرار ہے ، بشیر زیب اسلم اچھو کے بعد کمانڈر بنا جو چینی قانصل خانے پر حملے کا ماسٹر مائند تھا ، اسٹاک ایکسچینج حملے میں ’را‘ فنڈنگ کے شواہد ملے ہیں۔

تفتیشی ذرائع کے مطابق اسٹاک ایکسچینج میں حملے کاماسٹر مائنڈ کالعدم تنظیم کا بشیر زیب نامی کمانڈر ہے،تفتیشی ذرائع کے مطابق بشیر زیب ہلاک دہشت گرد اسلم اچھو کے بعد کمانڈر بنا، اسلم اچھو چائینیز قونصلیٹ پر حملے کا ماسٹر مائنڈ تھا ۔

کالعدم تنظیم نے بھارتی خفیہ ایجنسی ــ ـ "را " کی فنڈ نگ سے چائنیز قونصلیٹ پر حملہ کیا تھا،

تفتیشی ذرائع کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے میں بھی را فنڈنگ کے شواہد ملے ہیں،ذرائع کا کہنا ہے کہ بشیر زیب ساتھی اللہ نظر کے ساتھ افغانستان کے علاقے قندھار میں فرار ہے۔

تازہ ترین