دبئی(سبط عارف)پی آئی اے نے متحدہ عرب امارات میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے آپریشن میں (700 ملین درہم) ، 3.2 ارب روپئے کمائے، یہ بات دبئی میں پاکستانی سفارتکار نے بتائی دبئی میں پاکستانی سفارتخانے نے پھنسے ہوئے پاکستانیوں سے آمدنی کا تخمینہ 450 ملین درہم 2.05 ارب روپئے لگایا تھا تاہم پی آئی اے نے کمائی جانے والی اصل رقم کا بعد میں پتہ چلا ایک طرف تو بین الاقوامی طور پر ائیر لائینز کو اجتماعی طور پر خسارے کا سامنا ہے مگر اس بحران میں پی آئی اے نے تین ارب بیس لاکھ روپے کمائے۔