• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عبدالقادرپٹیل نےمرادسعید کاچیلنج قبول کرلیا

عبدالقادرپٹیل نےمرادسعید کاچیلنج قبول کرلیا


رہنما پیپلزپارٹی عبدالقادر پٹیل نے وفاقی وزیر برائے مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید کا چیلنج قبول کرتے ہوئے کہا کہ مراد سعید جہاں بلائیں، جب بلائیں، مناظرے کو تیار ہوں۔

عبدالقادر پٹیل نے اپنے بیان میں کہا کہ مراد سعید جلسے میں مناظرہ کریں یا ٹی وی پر کریں، میں تیار ہوں۔ مراد سعید کی اتنی سطح اور اہلیت نہیں ہے کہ بلاول بھٹو سے مکالمہ کرسکیں۔

انہوں نے کہا کہ مراد سعید آئیں اور بلاول بھٹو کے سپاہی کا سامنا کریں۔عبدالقادر پٹیل کا کہنا ہے کہ مراد سعید منہ چھپا کر بھاگنے کے بجائے مناظرے کے لیے میرا سامنا کریں۔

رہنما پیپلزپارٹی نے کہا کہ مراد سعید نے چیلنج سے پیچھے ہٹنے کی کوشش کی تو انہیں یاد دلاتا رہوں گا۔ عبدالقادر پٹیل نے مراد سعید سے وقت مانگتے ہوئے کہا کہ آپ نے چیلنج دیا،ہم نے قبول کرلیا، کب مناظرہ کرنا ہے؟

آخر میں انہوں نے مزید کہا کہ مناظرے کی شرط یہ ہوگی کہ شکست کے بعد مراد سعید بچوں کی طرح روئیں گے نہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز مراد سعید نے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو مناظرے اور الیکشن لڑنے کا چیلنج دیا تھا۔ 

تازہ ترین