اسلام آباد( جنگ نیوز)وفاقی وزیر برائے مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید نے پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو مناظرے اور الیکشن لڑنے کا چیلنج دے دیا۔قومی اسمبلی میں بجٹ اجلاس کے دوران بلاول نے وزیراعظم عمران خان اور وفاقی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا۔اس کے بعد وفاقی وزیر برائے مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید نے قومی اسمبلی سے خطاب میں کہا کہ بھٹو کے اصل وارث زرداری نہیں فاطمہ بھٹو ہے، فاطمہ بھٹو کی کتاب پڑھ لیں تو آنکھیں کھل جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ یہ دہشت گردی اسی کو مانتے ہیں جسے امریکا کہتا ہے، یہ امریکا سے ڈرون حملے کرواتے اور یہاں مذمت کرتے ہیں۔