• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریاست مہاراشٹر ، تامل ناڈو میں دوبارہ لاک ڈاؤن کا اعلان

بھارت میں کورونا وائرس کے کیسز بڑھنے کے بعد ریاست مہاراشٹر اورتامل ناڈونے لاک ڈاؤن دوبارہ نافذ کرنے کااعلان کیا ہے۔

ریاستی حکام کے مطابق مہاراشٹراور تامل ناڈو میں 31 جولائی تک لاک ڈاؤن نافذ رہے گا، جبکہ آسام، ناگالینڈ، جھاڑکھنڈ اور مغربی بنگال کی ریاستیں پہلے ہی لاک ڈاؤن اقدامات کا اعلان کر چکی ہیں۔

واضح رہے کہ ایک ہفتے کے دوران بھارت میں کورونا کے ایک لاکھ نئے متاثرین سامنے آئے ہیں جس کے بعد بھارت میں کورونا وائرس کے متاثرین کی کل تعداد 5 لاکھ 67 ہزار تک جاپہنچی ہے اور اس مہلک وباء سے 16 ہزار904 اموات ہوچکی ہیں۔

تازہ ترین