• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


یورپین یونین کی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) پر 6 ماہ کے لیے پابندی عائد کردی۔

یہ فیصلہ یورپین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی (ایسا) کی جانب سے کیا گیا ہے جو یکم جولائی 2020 یعنی کل بروز بدھ سے فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔

اس فیصلے کے تحت پی آئی اے یورپ کے کسی ملک میں داخل نہیں ہو سکے گی۔

یاد رہے کہ ساری دنیا کی طرح یورپ نے بھی وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کے پاکستان کی قومی اسمبلی میں دیے گئے بیان کو انتہائی سنجیدگی سے لیا تھا۔

اس میں انہوں نے پاکستان کے بہت سے پائلٹس، انجینئرز اور ٹیکنیشنز کی ڈگریاں جعلی ہونے کا الزام عائد کیا تھا۔

یاد رہے کہ 2007 میں بھی یورپ نے سیفٹی کی بنیاد پر ہی پی آئی اے پر پابندی عائد کی تھی۔

تازہ ترین