ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت میں ایک سو روپے کا اضافہ ہوا ہے، نئی قیمت ایک لاکھ 4 ہزار 500 روپے ہوگئی۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک سو روپے اضافے کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 4 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔
صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 86 روپے اضافے سے 89 ہزار 592 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب عالمی صرافہ میں سونے کی قدر دو ڈالر کم ہوکر 1777 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔