• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایف ایف کا فٹبالرز کے تحفظات سننے کیلئے آن لائن سیشن

پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) نے قومی فٹبالرز کے تحفظات سننے کیلئے آن لائن سیشن کیا، جس میں قومی فٹبالرز نے انفرااسٹکچر، مالی معاملات اور لیگ کے طریقہ کار پر اپنی رائے کا اظہار کیا، پلیئرز نے کھلاڑیوں کے لیے سینٹرل کنٹریکٹ کی بھی تجویز دیدی۔

پی ایف ایف نارملائزیشن کمیٹی کے سربراہ حمزہ خان نے پاکستان کی مردوں اور خواتین کی ٹیم کے پلیئرز سے آن لائن میٹنگ کی، جس میں کھلاڑیوں نے انفرااسٹرکچر، پروفشنل ازم کی کمی، مالی مشکلات اور پراپر لیگ کے نہ ہونے کا شکوہ کیا اور مختلف تجاویز پیش کیں۔

یہ بھی پڑھیے: PFF کا لاک ڈاؤن سے متاثرہ فٹبالرز کی امداد کا فیصلہ

کلیم اللّٰہ نے قومی فٹبالرز کے لئے سینٹرل کنٹریکٹ کی تجویز بھی دی۔

پی ایف ایف ترجمان کا کہنا ہے کہ نارملائزیشن کمیٹی کے سربراہ حمزہ خان نے پلیئرز کو بتایا کہ جو شکایت شارٹ ٹرم معاملات سے جڑی ہیں ان کو جلد از جلد حل کرنے کی کوشش کی جائے گی جبکہ لانگ ٹرم معاملات کیلئے منتخب باڈی کو کردار ادا کرنا ہوگا۔

میٹنگ میں خواتین پلیئرز نے شکوہ کیا کہ خواتین فٹبال پر توجہ نہیں دی جاتی۔ جس پر حمزہ خان نے پلیئرز کو بتایا کہ پی ایف ایف خواتین فٹبال میں بھی پروفیشنل لیگ متعارف کرارہا ہے لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے پلان موخر کرنا پڑا۔

تازہ ترین