• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PFF کا لاک ڈاؤن سے متاثرہ فٹبالرز کی امداد کا فیصلہ

پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) نے لاک ڈاؤن سے متاثرہ فٹبالرز کی امداد کا فیصلہ کیا ہے۔

سیکریٹری پی ایف ایف منیزے زینلی کا کہنا ہے کہ فیفا کی ریلیف گرانٹ سے پلیئرز ریلیف فنڈ قائم کرنے کا ارادہ ہے، فیفا سے فارورڈ پروگرام کے فنڈز استعمال کرنے کی اجازت مل چکی تھی۔

انہوں نے کہا کہ فیفا کی خصوصی گرانٹ منظور ہوگئی، اس گرانٹ سے پلیئرز ریلیف کریں گے، پانچ لاکھ ڈالرز خواتین فٹبال کیلئے ملیں گے۔

منیزے زینلی کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کی امداد کے طریقہ کار پر نارملائزیشن کمیٹی کام کررہی ہے۔

پی ایف ایف سیکریٹری جنرل نے کہا کہ خواہش ہے جب تک ہوں، فٹبال کی بہتری کیلئے کام کروں، ساف کے اجلاس میں بطور واحد خاتون شرکت کرنا اعزاز کی بات ہے۔

تازہ ترین