• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گڈانی، مختلف ساحلوں سے ایک ہی دن میں 2 افراد کی لاشیں برآمد

حب(نامہ نگار)گڈانی کے دو مختلف ساحلوں سے ایک ہی دن دو افراد کی لاشیں سمندر نے پھینک دیں۔ ضلع لسبیلہ کے سیاحتی و تفریحی مقامات پر پابندی کے باوجود حب ندی اور گڈانی کے سمندر سے لاشیں نکلنے کا سلسلہ جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق منگل کے روز گڈانی کے مختلف ساحلوں جیٹی اور باگڑھ سے دو لاشیں سمندر نے اگل کر ساحل پرپھینک دیں گڈانی پولیس کے مطابق بظاہر دونوں جاں بحق افراد کی لاشیں دو روز پرانی معلوم ہوتی ہیں تاہم دونوں افراد کی لاشوں کی شناخت نہ ہوسکی جنہیں ایدھی سینٹر سہراب گوٹھ منتقل کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین