• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیڈرل سروس ٹریبونل، ایف آئی اے خواتین انسپکٹرز کی ترقیاں بنیادی حق قرار

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) فیڈرل سروس ٹریبونل نے ایف آئی اے کی خواتین انسپکٹرز کی ترقیوں کا حق برقرار رکھتے ہوئے کہا ہے کہ قانون کی حکمرانی بنیادی حقوق فراہم کیئے بغیر ممکن نہیں۔ تفصیلات کے مطابق فیڈرل سروس ٹریبونل نے 23 جون 2020 کو یہ فیصلہ سنایا ہے جس میں ایف آئی اے خواتین انسپکٹرز کی ترقیوں کو بنیادی حق قرار دیا ہے۔خواتین انسپکٹرز کی جانب سے حسن مانڈوی والا ایڈووکیٹ پیش ہوئے اور اپنے دلائل میں کہا کہ خواتین انسپکٹرز کی ترقی کو روکنا خواتین کی تذلیل ہے۔

تازہ ترین