• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہرآنیوالی حکومت نے قوم کو مایوسی کے علاوہ کچھ نہیں دیا، مصطفیٰ کمال

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کے الیکٹرک کی جانب سے کراچی میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کے الیکٹرک کے حالیہ مصنوعی بحران کی وجہ کے الیکٹرک کو فروخت کرنے کی کوششیں ہیں۔ جون کے مہینے کی کلوزنگ میں بیلنس شیٹ اور منافع کو مبینہ خریداروں کے لیے زیادہ سے زیادہ دکھانے کے سلسلے میں کے الیکٹرک نے فرنس آئل کی خریداری نہیں کی تاکہ زیادہ کے الیکٹرک کو منافع بخش ظاہر کرکے مبینہ خریداروں سے اچھی قیمت وصول کی جاسکے، دوسری جانب پاکستان میں ہر آنے والی حکومت نے قوم کو مایوسی کے علاوہ کچھ نہیں دیا۔

تازہ ترین