• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پابندی کے نتائج ادارے کیلئے انتہائی خطرناک ہونگے، PIA آفیسرز ایسوسی ایشن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پی آئی اے آفیسرز ایسوسی ایشن( ساسا) کے جنرل سیکرٹری صفد رانجم نے کہا ہے کہ یورپی یونین کی پی آئی اے کی پروازوں پر پابندی کے نتائج پی آئی اے کیلئے انتہائی خطرناک ہونگے۔

ای اے ایس اے کی جانب سے یکم جولائی سے پی آئی اے کی پروازیں معطل ہونے پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال کی ذمہ دار ڈیپوٹیشن انتظامہ ہے۔

پاکستان کی ایوی ایشن انڈسٹری کو سی ای او ارشد ملک نے اپنی انا کی خاطر تباہ کر دیا ہمارا مطالبہ ہے کہ پی آئی اے کو بچانے کیلئے ارشد ملک کو سی ای او کے عہدے سے فوری برطرف کیا جا ئے۔

تازہ ترین