• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بی ایف اے کی حب و پنجگور میں کارروائی‘گٹکا ماوا بنانے والی فیکٹری سیل

کوئٹہ(خ ن)بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی صوبے کے مختلف اضلاع میں اشیاء خوردو نوش کے مراکز کی چیکنگ کا سلسلہ تسلسل سے جاری ہے ۔بی ایف اے کی فوڈ سیفٹی ٹیم نے حب شہر میں کارروائی کے دوران ممنوعہ و مضر صحت گٹکا ماوا بنانے والی فیکٹری سیل کرتے ہوئےجرمانہ عائد کر دیا ۔فوڈ اتھارٹی حکام کے مطابق مذکورہ فیکٹری میں بڑے پیمانے پر گٹکا ماوا کی پروڈکشن کی جا رہی تھی، بعد ازاں بی ایف اے فوڈ سیفٹی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کے دوران موجود اسسٹنٹ کمشنرحب روحانہ گل کی موجودگی میں فیکٹری سے برآمد ہونے والا گٹکا ماوا کی بڑی مقدار بشمول چھالیہ و پیکنگ میٹریل موقع پر تلف کر دیا گیا ،حب اور کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر قائم کھانے پینے کے مراکز کے معائنے کے دوران بی ایف اے فوڈ سیفٹی ٹیم نے یونٹس میں صفائی کے ناقص انتظامات غیر معیاری اور مضر صحت نان فوڈ گریڈ کلرز و دیگر غیر معیاری اجزاء کے استعمال اور گندی مشینری پر ایک بیکنگ یونٹ سیل کرتے ہوئے جرمانہ بھی عائد کیا، چار ہوٹلوں کو صفائی کی ابتر صورتحال خراب سبزیوں کی موجودگی گندے کچن و نا مناسب اسٹوریج جبکہ ایک پان شاپ کو ممنوعہ و مضر صحت گٹکا پان پراگ فروخت کرنے پر جرمانہ کیا گیا۔مزید برآں پنجگور میں ٹیم نے ڈپٹی ڈائریکٹر نگہت دین کی سربراہی میں کھانے پینے کے متعدد مراکز کا معائنہ کیا اور اشیاء کی کوالٹی و صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔
تازہ ترین