• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عامر خان کے اسٹاف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے اسٹاف میں سے کچھ افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیاجبکہ وہ اور اہل خانہ بالکل محفوظ ہیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر عامر خان نے ایک تصویر شیئر کی ہے جس پرتحریر ہے کہ میں آپ سب کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ میرے اسٹاف کے کچھ ممبران کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے، ان تمام افراد نے خود کو فوری طور پر قرنطینہ کرلیا ہے۔


اداکار عامر خان نے اپنے پوسٹ میں لکھا کہ وہ بی ایم سی حکام کے نہایت شکر گزار ہیں، جنہوں نے کورونا میں مبتلا ان کے اسٹاف ممبرز کو فوری طور پر میڈیکل کی بنیادی سہولیات فراہم کیں۔

مسٹر پرفیکشنسٹ نے کہا کہ وہ بی ایم سی کا ایک مرتبہ پھر شکریہ ادا کرتے ہیں کہ جو اُن کے اسٹاف ممبرز کی اچھی طرح سے دیکھ بھال کررہے ہیں۔ عامر خان نے بتایا کہ وہ اور اُن کے اہل خانہ کے کورونا ٹیسٹ منفی آئے ہیں ۔

انسٹاگرام پر جاری کردہ پوسٹ میں اداکار نے مزید لکھا کہ وہ ابھی اپنی والدہ کو اسپتال لے کر جارہے ہیں جہاں اُن کا کورونا ٹیسٹ کیا جائے گا، صرف والدہ کا کورونا ٹیسٹ ہونے سے رہ گیا ہے، انہوں نے اپنے مداحوں سے والدہ کی رپورٹ منفی آنے کے لیے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔

عامر خان نے اپنی پوسٹ کے آخر میں ایک مرتبہ پھر بی ایم سی کا شکریہ ادا کیا ہے۔ 

تازہ ترین