آپ آف لائن ہیں
پیر21؍ذیقعد 1441ھ 13؍جولائی 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

پاکستان ٹیم کی کٹ پہننا اعزاز کی بات ہے : فواد عالم


دورہ انگلینڈ کیلئے پاکستانی اسکواڈ میں شامل کرکٹر فواد عالم کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم کی کٹ پہننا اعزاز کی بات ہے۔

ووسٹر میں گفتگو کرتے ہوئے فواد عالم نے کہا کہ مصباح الحق اور یونس خان کی کوچنگ میں بھی بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ ووسٹر میں ہم ایک فیملی کی طرح رہ رہے ہیں، قرنطینہ کی وجہ سے ہم آہنگی مزید بڑھ رہی ہے۔

واضح رہے کہ 28 جون کو خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور سے مانچسٹر روانہ ہونے والی پاکستانی ٹیم  13 جولائی کو ڈربی شائر روانہ ہوگی جہاں وہ ڈربی شائر کاؤنٹی کرکٹ گراؤنڈ میں 2 چار روزہ میچز کھیلے گی۔

پاکستان کے انگلینڈ کے خلاف سیریز کے تمام میچز مانچسٹر اور ساؤتھیمپٹن میں کھیلے جائیں گے۔

واضح رہے کہ عالمی وباء کورونا وائرس کے بعد انگلینڈ کا دورہ کرنے والی ویسٹ انڈیز پہلی اور پاکستان دوسری ٹیم ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید