آپ آف لائن ہیں
پیر21؍ذیقعد 1441ھ 13؍جولائی 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

شہروز اور صدف جلد ایک ساتھ ڈراموں میں آئیں گے

شہروز سبزواری اور صدف کنول رشتہ ازدواج میں منسلک


گزشتہ ماہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی شہروز سبزواری اور صدف کنول کی جوڑی جلد ٹی وی پر ایک ساتھ اداکاری کرتے نظر آئے گی۔

صدف کنول اور شہروز سبزواری کی جانب سے انسٹاگرام پر شُوٹنگ کے دوران لی گئی سیلفیز شیئر کیں۔ شادی کے بعد نوبیاہتا جوڑے کا ایک ساتھ یہ پہلا پروجیکٹ ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری قیا آرائیوں کے مطابق نوبیاہتا جوڑا ٹیلی فلم ’گھر کے نہ گھاٹ کے‘ کی شُوٹنگ میں مصروف ہے۔

ٹیلی فلم ’گھر کے نہ گھاٹ کے‘ کو فیصل شیرازی نے تحریر کیا ہے۔ صدف اور شہروز کے علاوہ کاسٹ میں جاوید شیخ بھی شامل ہیں۔

شہروز اور صدف کے مداحوں کو اس ٹیلی فلم کا بے صبری سے انتظار ہے، پرستاروں کا کہنا ہے وہ یہ دیکھنے کیلئے بے چین ہیں کہ اصل زندگی میں ایک ساتھ رہنے والی جوڑی کی کیمسٹری ٹی وی پروجیکٹ میں کیسی ہو گی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید