سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) کوکنگ کی پروفیشنل ٹریننگ حاصل کرنے والی خواتین اس سے معقول آمدن کا ذریعہ بھی بنا سکتی ہیں ۔ کیونکہ پاکستان میں فوڈ انڈسٹری تیزی سے ترقی کررہی ہے اور پاکستانی ، کانٹین نٹل ، چائنیز اور یورپین کھانوں کی مقبولیت میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے اس واسطے ورکشاپس کا انعقاد ضرورری ہے ۔ ان خیالات کا اظہار سیالکوٹ میں 2روزہ ماسٹر کلاس پروفیشنل کوکنگ ورکشاپ میں شریک خواتین نے کیا۔