• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھر میں بارش، آسمانی بجلی گرنے سے 2 افراد جاں بحق



تھر کے صحرا میں رات بھر وقفے وقفے سےبارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے کے مختلف واقعات میں 2 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے، آسمانی بجلی سے 18 بکریاں بھی ہلاک ہوئی ہیں۔

صحرائے تھر میں قیامت خیز گرمی کے طویل لہر کے بعد بارش کا سلسلہ گزشتہ رات 8 بجے سے شروع ہوا ۔

ننگرپارکر، چاچھرو، مٹھی ، سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی و تیز بارش آج صبح تک وقفے وقفے سے جاری رہی، بارش کے دوران تحصیل مٹھی اور کلوئی میں آسمانی بجلی گرنے سے 2 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق بجلی گرنے کے واقعات میں 18 بکریاں بھی مرگئی ہیں۔

تازہ ترین