• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تونس: قبرستان میں شادی کی تقریب پر عوام مشتعل


شمالی افریقی ملک تونس میں قبرستان میں شادی کی تقریب منعقد کی گئی جس پر عوام مشتعل ہوگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تونس کی مشرقی گورنری مھدیہ میں ایک قبرستان میں شادی کی تقریب وائرل ہونے کے بعد عوامی اور مذہبی حلقوں میں شدید غم وغصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔

دوسری طرف پراسیکیوٹر جنرل نے اس واقعے کو قبرستان کی بے حرمتی قرار دیتے ہوئے اس کی تحقیقات کا اعلان کردیا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تونس میں کچھ لوگ ایک قبرستان میں جمع ہیں اور شادی کی تقریب جاری ہے، اس دوران ڈھول بج رہے ہیں اور لوگ رقص کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

اس کے علاوہ ویڈیو میں خواتین کو قبرستان میں رقص کرتے اور گانے گاتے دیکھا جاسکتا ہے۔ لوگ قبرستان میں کرسیوں کے بجائے قبروں پر بیٹھے ہوئے ہیں۔ اس ویڈیو کے منظرعام پر آنے کے بعد عوام میں اس کے خلاف احتجاج اور شدید غم وغصہ دیکھنے میں آیا ہے۔

مقامی سماجی کارکن وسیلہ الحمامی نے اس ویڈیو پرتبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ قبرستان میں شادی کی تقریب منعقد کرنے کی اجازت کیسے دی جا سکتی ہے۔ 

یہ قبرستان مھدیہ گورنری میں برج الراس کے علاقے میں الولی الصالح سید جابر کے مقام پر پیش آیا۔

تازہ ترین