• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

9436 کورونا ٹیسٹ، 2430 نئے کیسز سامنے آئے، وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 9436 نمونے ٹیسٹ کئے گئے، جس کے نتیجے میں 2430 نئے کیسز سامنے آئے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے میں کوروناوائرس کی صورتحال پر اپنے بیان میں کہا کہ اب تک 471023 ٹیسٹ ہو چکے ہیں اور صوبے بھر میں 89225 کورونا کے کیسز سامنے آئے ہیں، انہوں نے کہا کہ آج مزید 31 مریض انتقال کرگئے۔ اس طرح اب تک انتقال کرنے والے مریضوں کی تعداد 1437 ہوچکی ہے۔

 وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ آج 1399 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ جبکہ اس وقت 36072 مریض زیر علاج ہیں۔ 243 مریض آئسولیشن سینٹرز میں ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ 1578 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ جن میں 754 مریضوں کی حال تشویشناک ہے۔ جبکہ 101 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کراچی میں 117 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ جن کی ضلع وار تقسیم کچھ اس طرح ہیں۔

 ضلع جنوبی 389، ضلع شرقی 296، ضلع وسطی 168، ضلع کورنگی 117، ضلع ملیر 111 اور ضلع غربی 96 شامل ہیں۔

صوبے کے دیگر اضلاع میں یہ تعداد اس طرح ہے۔ حیدرآباد 89، دادو 58، گھوٹکی 55، ٹھٹہ 51، شہید بینظیرآباد 48، ٹندوالہ یار 47، لاڑکانہ 47، نوشہروفیروز 41، سکھر 38، خیرپور 37، ٹنڈو محمد خان 37، شکارپور 35، سجاول 30، مٹیاری 21، جامشورو 19، بدین 17، جیکب آباد 16، سانگھڑ 15، عمرکوٹ 13، میرپورخاص 11، قمبر اور کشمور میں 1-1 کیسز سامنے آیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس وبا سے محفوظ رہنے کے لیے ایس او پیز پر بھرپور عمل کریں۔

تازہ ترین