• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یہ واحد حکومت ہے جہاں کابینہ میں وزیراعظم کا کوئی رشتہ دار شامل نہیں، شبلی فراز

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ یہ واحد حکومت ہے جہاں کابینہ میں وزیراعظم کا کوئی رشتہ دار شامل نہیں ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات سنیٹر شبلی فراز نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے دوستوں کی بات کی ہے۔ میں بتانا چاہتا ہوں کہ نہ تو وزیراعظم کا سمدھی وزیر خزانہ ہے، نہ ہی وزیراعظم کا بھائی وزیراعلیٰ ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ یہ واحد حکومت ہے جہاں کابینہ میں وزیراعظم کا کوئی رشتہ دار شامل نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کلیدی حکومتی عہدوں پر اپنے خاندان کو نہیں بھرا ہے۔

علاوہ ازیں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز کا کہنا تھا کہ حکومت پی آئی اے کے معیار اور کھوئی ہوئی ساکھ کو دوبارہ بحال کروائے گی۔

انہوں نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جو پائلٹس اس وقت جہاز اڑا رہے ہیں وہ اسکروٹنی پراسس سے گزر چکے ہیں، عوام ان سے مطمئن رہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہماری حکومت کو میرٹ کا نظام آگے چلانے کے لیے مینڈیٹ ملا ہے۔

تازہ ترین