• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نارتھ لندن میں کار کی ٹکر سے 13 سالہ راہگیر لڑکی ہلاک

لندن (پی اے) نارتھ لندن میں دو راہگیر ٹین ایجرز کو کار کی ٹکر کے نتیجے میں 13 سالہ لڑکی ہلاک ہو گئی۔ پولیس عینی شاہدین سے معلومات فراہم کرنے کیلئے اپیل کر رہی ہے۔ سکاٹ لینڈ یارڈ نے کہا کہ آفیسرز کو پیر کو مقامی وقت 9:35 پر بارنیٹ کے علاقے لانگمور ایونیو میں دو افراد سے کار ٹکرانے کی رپورٹس کے بعد طلب کیا گیا تھا۔ 13 سالہ لڑکی کو نارتھ لندن ہسپتال لے جایا گیا، جہاں وہ رات 11 بجے سے کچھ قبل دم توڑ گئی۔ تاہم 15 سالہ دوسری لڑکی کو اس حادثے میں کوئی زخم نہیں آئے لیکن اسے شدید صدمہ ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق ڈرائیور نے کار موقع پر روک لی تھی۔ خطرناک ڈرائونگ سے ہلاکت کے شبہ میں 41 سالہ خاتون کو گرفتار کر کے نارتھ لندن پولیس سٹیشن لے جایا گیا، جہاں اس پر الزام عائد کیا گیا۔ روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ پولیسنگ کمانڈ اس حادثے کی انویسٹی گیشن کر رہی ہے اور پولیس نے اپیل کی ہے کہ عینی شاہدین کے پاس اگر اس حادثے کے حوالے سے کوئی معلومات یا کسی موٹرسٹس کے پاس ڈیش کیم فوٹیج ہیں تو وہ رابطہ کرے۔ میٹرو پولیٹن پولیس نے کہا کہ معلومات کی فراہمی کیلئے سیریس کولیژن انویسٹی گیشن یونٹ سے 02082469820 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
تازہ ترین