ملتان (سٹاف رپورٹر ) شہباز شریف ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کو کورونا میں مبتلا ڈاکٹروں ،نرسوں ،پیرامیڈیکس اور ان کی فیملیز کے علاج معالجہ کے لئے مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، اس ضمن میں تین رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی، کمیٹی نے گزشتہ روز اپنی رپورٹ وائس چانسلر نشتر کو بھجوادی ہے جس میں شہبازشریف ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں بیڈز وآلات و مشنیری کو کورونا میں مبتلا طبی عملہ اور ان کی فیملیز کی ٹریٹمنٹ کے لئے مختص کرنے کو موزوں قرار دیا ہے۔