• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف آئی اے کا بانی ایم کیو ایم کی جائیداد ضبطی کے لیے عدالت سے رجوع


وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے بانی متحدہ کی جائیداد ضبطی کےلیے انسداد دہشت گردی عدالت سے رجوع کرلیا۔

عمران فاروق قتل کیس میں ایف آئی اے کے اسپیشل پراسیکوٹر خواجہ امتیاز احمد نے انسداد دہشت گردی عدالت میں درخواست دائر کی۔

ایف آئی اے کا موقف ہے کہ عدالت بانی متحدہ، افتخار حسین، محمد انور اور کاشف خان کامران کو اشتہاری قرار دے چکی ہے۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے نے درخواست میں کہا کہ چاروں اشتہاری ملزمان کی جائیدادیں بحق سرکار ضبط کی جائیں۔

تازہ ترین