• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشہور فٹبالر لائنل میسی نے اسپینش فٹبال کلب بارسلونا کو چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا، وہ بارسلونا کلب کے ساتھ مزید معاہدہ کرنے کے حق میں نہیں۔

لائنل میسی نے اپنے پروفیشنل کیرِیئر کا آغاز 2005 میں اسی کلب سے کیا تھا، انہوں نے بارسلونا کو لالیگا لیگ میں 10 مرتبہ چیمپئن بنوایا۔

یہ بھی پڑھیے: میسی 700 گول بنانے والے دنیا کے ساتویں فٹبالر

بارسلونا کلب نے چار مرتبہ یوئیفا چیمپئن شپ جیتی، اور 6 مرتبہ کوپا ڈیل رے میں فتح اس کا مقدر بنی۔

اگر میسی واقعی اپنے معاہدے میں توسیع کو مسترد کرتے ہیں تو کیا وہ کسی اور کلب کو جوائن کریں گے یا نہیں؟ لیکن ان کے حوالے سے افواہیں ضرور گردش کررہی ہیں کہ وہ یا تو وہ کوئی انگلش کلب جوائن کریں گے یا پھر اپنے آبائی شہر واپس چلے جائیں گے۔

تازہ ترین