محکمہ صحت بلوچستان کے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان میں 51 نئے مریضوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہونے کے بعد صوبے میں وائرس سے متاثرہ مریضوں کی مصدقہ تعداد 10717 ہوگئی ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق مقامی سطح پر وائرس سے متاثر ہونے والے 10569 مریضوں میں سے 8120 کا تعلق کوئٹہ، 323 کا جعفرآباد، 210 کا خضدار، 208 کا مستونگ اور 183 کا تعلق چاغی سے ہے۔
رپورٹ کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 258 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے بعد اب تک صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 5331 ہوگئی۔
صوبے میں مجموعی طور پر وائرس سے متاثرہ 5264 مریض زیر علاج ہیں جبکہ 170 کے کئے گئے کورونا ٹیسٹ کی لیبارٹری رپورٹ آنا باقی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا سے اب تک ہونے والی اموات کی تعداد 122 ہوگئی ہے۔