• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالی ووڈ کنگ  شاہ رخ خان نے کوریوگرافر سروج خان کی موت پر دلی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

شاہ رخ خان نے سروج خان کے ساتھ فلم بازی گر میں کام کیا تھا، انہوں نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ فلم انڈسٹری میں سروج خان ان کی پہلی جینوئن استاد تھیں۔ انہوں نے مجھے گھنٹوں یہ سکھایا تھا کہ فلموں میں ڈانسنگ کے لیے ’ڈپ‘ کس طرح کرتے ہیں۔

بالی ووڈ اداکار نے مزید کہا کہ میں نے اپنی زندگی میں انہیں بہت محبت کرنے والی، خیال رکھنے والی اور متاثر کن شخصیت کی مالک پایا تھا۔

بالی ووڈ کی معروف ڈانسر (ماسٹرجی) سروج خان جمعہ کو ممبئی میں چل بسیں، ان کی عمر 71 برس تھی۔ انہیں گزشتہ ماہ سانس لینے میں تکلیف پر ممبئی کے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

سروج خان کی موت پر بالی ووڈ کے سلیبریٹیز اکشے کمار، مادھوری ڈکشٹ، امیتابھ بچن، ٹائیگر شیروف، شلپا شیٹھی کندرا، ورون دھاون، انوشکا شرما اور ان کے پرستاروں نے سوشل میڈیا ہینڈلز پر اپنے گہرے رنج وغم کا اظہار کیا۔

سروج خان نے اپنا آخری کام اداکارہ کنگنا رناوٹ کے ساتھ مانی کرنیکا، دی کوئن آف جھانسی اور مادھوری، عالیہ بھٹ اور سوناکشی سنہا کے ساتھ کلنک میں کیا تھا۔

تازہ ترین