آپ آف لائن ہیں
اتوار18؍ذی الحج 1441ھ 9؍اگست 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

پاک افغان بارڈر بندش، وزیراعلیٰ بلوچستان کے اہم فیصلے

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے پاک افغان بارڈر بندش سے متعلق 2 کمیٹیاں تشکیل دینے کی ہدایت کردی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت سے متعلق اہم امور پر وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کروں گا۔

ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ بلوچستان نے اپنی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں کیا، جس میں پاک افغان بارڈر چمن کی بندش سے پیدا صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ روزانہ 12سے 15ہزار افراد دونوں اطراف سے سرحد عبور کرتے ہیں۔

بریفنگ میں یہ بھی کہا گیا کہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت افغانستان جانے والی اشیاء ویش بارڈر پر اتاری جاتی ہیں۔

اجلاس کے شرکاء کو بتایا گیا کہ اسمگلنگ سے ملکی خزانے کو ٹیکس کی مد بھاری نقصا ن پہنچتا ہے۔

اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ چمن کے مقامی افراد کو احساس پروگرام کے تحت مالی پیکیج دیا جائے۔

قومی خبریں سے مزید