• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ، مون سون کے سلسلے میں ایمرجنسی نافذ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کاشف گلزار شیخ نے مون سون اور عیدالضحیٰ کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ایمرجنسی نافذکردی ہے چائنیز کنٹریکٹرز کو مون سون اور عیدالضحیٰ کے موقع پر عوام کو ریلیف کی فراہمی اور بہترین انتظامات یقینی بنانے کے لئے اضافی گاڑیوں اورعملہ رکھنے کی ہدایت کردی ہےانہوں نے کہا کہ متوقع بارش میں ٹیمیں بروقت پانی کی نکاسی کا کام انجام دیں گی جبکہ عوام کی آگاہی کے لئے بینرز بھی آویزاں کئے جائیں گےاجلاس میں ایگزیکٹو ڈائریکٹرآپریشن طارق نظامانی،ایگزیکٹو ڈائریکٹرآپریشن حیدرآباد، نثار سومرو، ڈائریکٹر آپریشن رفیق شیخ کے علاوہ تمام ڈپٹی ڈائریکٹرز موجود تھے منیجنگ ڈائریکٹر نے کہا کہ اس سال بھی تمام آلائشیں لینڈ فل سائٹ جام چاکرو اور گوند پاس پر مدفون ہونگی جبکہ دیگر تجاویز بھی زیر غور ہیں متعلقہ افسران نے ایم ڈی کو عیدالضحیٰ کے انتظامات کے سلسلے میں اضافی گاڑیوں، سوزوکیوں، ڈمپر، ٹرک، عملہ و سامان، ٹرینچز اور کلیکشن پوائنٹس کے انتظامات سے آگاہ کیااور تجاویز دیںایم ڈی نے ٹرنچر کے لئے جلد از جلد جگہ مختص کرنے کی ہدایت کی۔

تازہ ترین