• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر: مختلف تنظیموں کی جانب سے نساسک کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

سکھر(بیور ورپورٹ)سٹیزن ویلفیئر آرگنائز یشن ،سکھر پیس موومنٹ ، جئے سندھ محاذ، لبرا سوشل ویلفیئر ایسوسی ایشن سمیت دیگر سماجی تنظیموں کی جانب سے شہر میں صفائی کے ناقص انتظامات ،شہریوں کو بنیادی سہولتوں کی عدم فراہمی خصوصاً نیو تعلقہ سکھر کی یونین کونسل کے مختلف علاقوں نمائش گراؤنڈ ،پیر مراد شاہ کالونی کے قبرستان کی حالت زار پر نساسک انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،مظاہرے کی قیادت سید عمران علی شاہ،اشفاق بھٹی،دلمراد دھاریجو، کاشف ملک نے کی۔ اس موقع پر مظاہرین نے علامتی طور پر نساسک کا علامتی پتلا جلا دیا گیا، مظاہرین محکمہ نساسک کے خلاف سخت نعرے بازی کرتے ہوئے ایم ڈی نساسک اور دیگر افسران کی برطرفی اور معاہدہ منسوخ کرنے کا مطالبہ کررہے تھے، مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ شہر میں صفائی ستھرائی کی خراب صورتحال، سیوریج کے پانی اور گندگی کے ڈھیروں کی جگہ جگہ موجودگی کے حوالے سے ایم ڈی نساسک اور ڈائریکٹر آپریشن کو متعدد مرتبہ شکایات کیں لیکن محکمہ نساسک کے افسران شکایات سننے کو تیار نہیں۔ گندے پانی سے گلیاں ،محلے ،تجارتی علاقے پارک، اسکولز، کھیلوں کے میدان یہاں تک کہ قبرستان بھی گندے پانی سے محفوظ نہیں۔شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سکھر کے عوام کو بنیادی سہولتیں اور صفائی ستھرائی، نکاسی آب اور فراہمی آب کی صورتحال کو بہتر بنایا جائے۔
تازہ ترین