• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اینٹی کرپشن نےسب انسپکٹر شاہدرہ سمیت 4افراد گرفتار کر لئے

لاہور (نیوزرپورٹر) اینٹی کرپشن لاہور ریجن نے شہری سے رشوت لینے کا الزام ثابت ہونے پر سب انسپکٹر جاوید اقبال کو تھانہ شاہدرہ کے باہر سے گرفتار کرلیا۔ جعلی سیل ڈیڈ بنانے کے الزام میں ملزم احمد علی کو گرفتار کیا ،طلاق کے سرٹیفکیٹ کی جعلی ویری فکیشن کرنے کے الزام میں سیکرٹری یونین کونسل عمرسلیمان اور جوڈیشل ایکشن کی منظوری کے بعد مفرور ملزم محمد افضال سابقہ ملازم ایل ڈی اے کو گرفتار کر لیا گیا۔
تازہ ترین