لاہور(وقائع نگار خصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس قاسم علی خان نے تاجدار چورہ شریف سیدمحمد کبیر علی شاہ گیلانی مجددی کے انتقال پر اظہار تعزیت کے لئے خیابان چورہ شریف میں پیرسید احمد مصطفین حیدر اور پیر سید احمد سبطین حیدر سے ملاقات کی۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس قاسم علی خان نے کہا کہ سجادہ نشین آستانہ عالیہ چورہ شریف کا ا نتقال وابستگان چورہ شریف سمیت عالم اسلام کے لئے بہت بڑا سانحہ ہے۔ آپ کی وفات سے جو خلا پیدا ہوا ہے یہ قیامت تک پورا نہیں ہوسکتا۔