• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسی بھی علاقے میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں کی جارہی، ترجمان میپکو

ملتان (سٹاف رپورٹر)میپکوترجمان نے کہا ہے کہ میپکو ریجن میں کسی بھی علاقہ میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں کی جارہی۔ٹرپنگ اورایمرجنسی بریک ڈاؤنز کو لوڈشیڈنگ نہ سمجھا جائے، بجلی کے استعمال میں  بے تحاشہ اضافے سےدباؤ بڑھ گیا ہے اور اس اوور لوڈنگ کی وجہ سے کہیں کہیں فیڈرز ٹرپ کرجاتے ہیں۔گرمی سے بعض ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرزبھی جل رہے ہیں جن کی فوری مرمت اور تبدیلی کی جاتی ہے۔ جلنے اور خراب ہونے والے ٹرانسفارمرز کی تبدیلی میں دو سے تین گھنٹے لگ جاتے ہیں ۔ترجمان کا کہنا تھا کہ جن فیڈرز پر لوڈمینجمنٹ اور ترقیاتی منصوبے جاری ہیں انکا شیڈول باقاعدہ طورپر سوشل ، پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا پر مشتہر کیاجارہاہے۔
تازہ ترین