• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاک ڈاؤن میں نعمان اعجاز کے اندر کا جمان جی باہر آگیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار نعمان اعجاز ایک مزاحیہ تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے اندر کا جمان جی سامنے لے آئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک مزاحیہ تصویر شیئر کرتے ہوئے جمان جی اسٹائل اپناتے ہوئے لکھا کہ ’کورونا جی کے ساتویں لیول پر سب کو خوش آمدید۔‘


انہوں نے لکھا کہ ’مبارک ہو ہم کورونا کو جولائی تک لانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔‘

اداکار نے کورونا کے جلد ختم ہونے اور معمولاتِ زندگی کے معمول پر آنے کی امید ظاہر کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ وقت بھی گزر جائے گا۔‘

واضح رہے کہ دسمبر کے اواخر میں چین کے شہر ووہان سے سامنے آنے والے وائرس کورونا نے دنیا بھر میں مسلسل اپنے پنجے گاڑ رکھے ہیں، جس کے ناصرف مریضوں میں بلکہ اس سے اموات میں بھی ہر روز اضافہ ہو رہا ہے۔

تازہ ترین