• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن، میوزک پارٹی منتشر کرانے کی کوشش، 7پولیس افسران زخمی

لندن میں بغیر اجازت میوزک پارٹی منتشر کرانے کی کوشش میں 7 پولیس افسران زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق غیر قانونی میوزک پارٹی وائٹ سٹی میں جمعہ کی شب کی گئی تھی، پارٹی منتشر کرانے کیلئے آئے پولیس افسران پر اینٹیں اور دیگراشیاء پھینکی گئیں۔

لندن پولیس دستے نے آکر مظاہرین پر قابو پایا اور علاقے میں سیکشن 60  آرڈر نافذ کردیا۔

ڈپٹی اسسٹنٹ کمشنر لارنس ٹیلر کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والے 7 پولیس افسران کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

تازہ ترین