• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلزپارٹی کا کل ملک بھرمیں یوم سیاہ منانے کا اعلان


پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی) نے کل ملک بھر میں یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا ہے۔

پارٹی اعلامیے کے مطابق  کورونا وائرس کے باعث یوم سیاہ پر احتجاجی مظاہرے نہیں ہوں گے۔

اعلامیہ کے مطابق سابق صدر آصف علی زردای کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی آج بھی آئین، جمہوریت اور  پارلیمنٹ کی بالادستی کے اصولوں قائم ہے۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ اٹھارہویں ترمیم سے چھیڑ چھاڑ کا مطلب وفاق پر حملہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ ہی سپریم ادارہ ہے، تعظیم کرنا تمام اداروں کا آئینی فرض ہے۔

تازہ ترین