• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کےالیکٹرک حکام سے ہماری بھی ملاقات کرائی جائے، کیبل آپریٹرز


کیبل آپریٹر ایسوسی ایشن آف پاکستان نے گورنر سندھ عمران اسماعیل سے اپیل کی ہے کہ وہ جب کے الیکٹرک کے حکام سے ملاقات کریں تو انہیں بھی اس ملاقات میں شامل کیا جائے تاکہ ان کے مسائل کو حل کیا جائے۔

چیئرمین کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان خالد آرائیں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان مشکل حالات میں کیبل آپریٹرز صارفین تک نشریات پہنچا رہے ہیں مگر اسٹرکچر کو منتقل کرنا یا اسے کے الیکٹرک کے قوانین کے مطابق ڈھالنا ممکن نہیں ہے، کیونکہ مارکیٹ میں فائبر اور اس سے منسلک سامان کا اسٹاک موجود ہی نہیں ہے۔

خالد آرائیں نے کہا کہ کیبل آپریٹر آف پاکستان نے لاکھوں لوگوں کو روزگار دیا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کیبل آپریٹرز تمام ممالک میں بجلی کے کھمبوں کا استعمال کرتے آئے ہیں۔

تازہ ترین