• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گزشتہ دنوں نبی سر کے علاقے میں بجلی کے بلوں کے بقایا جات کی وصولی کے لئے جانے والی حیسکو اہل کاروں کی ٹیم پرمشتعل افراد نے حملہ کرکے لائن سپرنٹنڈنٹ سمیت اہل کاروں کو شدید زخمی کردیا۔ اطلاع ملتے ہی واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک لیبر ورکرز یونین کے ڈویژنل چیئرمین ڈگری امیر حسن قائمخانی، وائس چیئرمین رامچند،سینئر وائس چیئرمین مسلم قائم خانی ، جوائنٹ سیکریٹری لدو مل، اور یوتھ چیئرمین فیصل حیات قائم خانی نے فوری طور پر ٹالہی تھانے پہنچ کر منور جٹ لائن سپرنٹنڈنٹ پر حملہ کرنے پر پانچ ملزمان خلاف یف آئی ار درج کروادی۔اس موقع پر یونین عہدیداروں کا کہنا تھا کہ اگر پولیس نے ملزمان کو فوری گرفتار نہ کیا توسخت احتجاج کیا جائے گا۔الیکن ان کی وارننگ کے باوجود ب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے۔

ڈگری کے گوٹھ صوفن شاہ میں دو گروپوں کے درمیان معمولی بات نے خوں ریز تصادم کی شکل اختیار کرلی۔نمائندہ جنگ کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق گاؤں صوفن شاہ میں دو گروپوں کے درمیان تصادم ہوگیا ۔ جھگڑے کے دوران کلہاڑیوں، لاٹھیوں،اینٹوں اور دیگر آلات حرب کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔جس کے نتیجے میں 5 افراد عبدالرزاق ولد اسماعیل چیلیو۔سجاد علی ولد عبدالرزاق سولنگی۔ عبدالرزاق ولد گلن سولنگی۔محمد امین ولد عثمان سولنگی اور رفیق ولد اسماعیل سولنگی زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو فوری طور پر تعلقہ اسپتال ڈگری لایا گیاجہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔آخری اطلاعات ملنے تک واقعہ کا مقدمہ درج نہیں ہو سکا تھا۔

ڈگری میرپورخاص روڈ پر میرواہ گورچانی کے نزدیک گوٹھ چوہدری غلام محمد آرائیں کے رہائشی شخص سانپ کے ڈسنے سے جسم میں زہر پھیلنے سے انتقال کرگیا۔ 25 سالہ شخص محمد اختر بلوچ گزشتہ شب اپنی زمینوں پرواقع کھیتوں کو پانی دے رہا تھا کہ اسے سانپ نے ڈس لیا ۔اسے فوری طور پر دیہی صحت مرکز میرواہ گورچانی لایا گیا لیکن سانپ کاٹے کی ویکسین نہ ہونے کے باعث اسے تشویشناک حالت میں ضلعی سول اسپتال میرپورخاص منتقل کر دیا گیالیکن وہ جان بر نہ ہوسکا اور میرپور خاص اسپتال پہنچ کر وہ فوت ہوگیا۔ مرحوم تین بچوں کا باپ تھا، اس کی لاش جب گھر پہنچی تو محلے میں کہرام مچ گیا۔

ڈگری کے گائوں میں اچانک آگ بھڑکنے سے پانچ ہاریوں کے گھر جل کر خاکستر ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق ڈگری کے گائوں میر علی محمد تالپور میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ جس نے دیکھتے ہی دیکھتے ، پانچ گھروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔آتشزدگی کے باعث گھروں میں موجودتمام سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔اطلاع ملنے پر ڈگری ٹائون ککمیٹی کی فائر بریگیڈ گاڑی نے موقع پرپہنچ کر آگ پر قابو پایا۔گاؤں میں آتش زدگی کی اطلاع ملنے پرڈگری تعلقہ کی یونین کونسل صوفن شاہ کے چیئرمین رئیس زنوں خان نوحانی متاثرین کے پاس پہنچےاور انہوں نے آگ سے ہونے والے نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

ڈگری تعلقہ اسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت کے باعث نومولود بچی فوت ہوگئی۔ ڈگری کے گائوں حاجی نورحسن چانڈیو کے رہائشی کانڈیرو چانڈیو نے تعلقہ اسپتال ڈگری میں صحافیوں کو بتایا کہ میرے بھتیجے محمد سلیم کی اہلیہ کے بچی پیدا ہوئی۔جس کی طبیعت خراب ہونے پر اسے ہم نے گائوں کے ڈاکٹر کو چیک کرایا جس نے ہمیں فوراً بچی کو ڈگری تعلقہ اسپتال لے جانے اور آکسیجن لگوانے کا مشورہ دیا۔جب ہم ڈگری تعلقہ اسپتال پہنچے وہاں ڈاکٹروں نے اسے بچانے کے لیے کوئی کوشش نہیں کی۔ 

ہم اسپتال میں بچی کو ہاتھوں میں اٹھائے ادھر اُدھر دوڑتے رہے اور ڈاکٹروں سے بچی کی جان بچانے کے لیے آکسیجن لگانے کی التجائیں کرتے رہے مگر وہاں موجود ڈاکٹرز نرس اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے کسی بھی اہلکار نے توجہ نہ دی اور معصوم بچی نے وہیں دم توڑ دیا۔ ڈگری سب ڈویژن کے آخری بیراجی شہر نوکوٹ کے علاقے نفیس نگر کے نزدیک ناراض بیوی کو منانے میں ناکامی پر دل برداشتہ ہو کر 18 سالہ نوجوان آسن کولہی ولد میوو کولہی نے 66 ہزار کے وی بجلی کے کھمبے پر چڑھ کر خود کشی کرلی۔

تازہ ترین
تازہ ترین